Posts

Showing posts with the label UBQARI

STRABERY AND ITS BENEFITS FOR SKIN

  اسٹرابیری سے ذائقہ بھی حسن کا نکھار بھی    اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد سرخ و تروتازہ نظر آئے تو اس کیلئے ایک سے دو اسٹرابیری کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اسے ساری رات چہرے اور گردن پر لگا رہنے دیں اور صبح منہ دھولیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کیلئے غذاؤں کی صورت میں جو نعمتیں عطا کیں اگرچہ ان کی کوئی حد نہیں اور بلاشبہ ہر غذا کی نعمت اپنی تاثیر اور اہمیت رکھتی ہے یہ اپنے حجم سائز ذائقہ اور تاثیر سے الگ الگ ہوتی ہیں انہی میں ایک اسٹرابیری ہے جو معروف و مقبول و خوش ذائقہ و خوش شکل اور رسیلہ پھل ہے۔ مارچ سے جون تک یہ پھل مارکیٹ میں نظر آتا ہے۔ اسٹرابیری بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اگرچہ یہ مہنگا پھل ہے مگر پھر بھی کھایا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ اسٹرابیری کا تعلق گلاب کے خاندان سے بتایا جاتا ہے اس کو لگانے کیلئے کسی خاص جگہ کی ضرورت نہیں یہ زمین پر گملے میں بھی لگائی جاسکتی ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ مٹی ذرخیز ہو اس سے پیداوار اچھی ہوتی ہے۔ زمانہ قدیم سے اسٹرابیری کو طب میں استعمال کیا جارہا ہے۔ تیرہوی...

ELIMINATE THE POVERTY BY RECITING GIVEN WAZIFAZ

مفلسی اور تنگ دستی سے نجات کا مہینہ    جمادی الثانی کی پہلی شب کو عبادت کے ضمن میں بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے ۔جمادی الثانی کی 22 تاریخ 13ھ کو سہ شنبہ کے دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ خلیفہ منتخب ہوئے۔ اس ماہ کی بائیس تاریخ 13ہجری کو حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہٗ کا وصال ہوا۔ یہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔ جائز حاجات پوری ہونگی پہلی شب:اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُoکہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک...

HAAL E DIL

  حال دل     جو میں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا بیرون ملک کمانے کے راز کل کی بات ہے۔۔۔ ایک صاحب جسمانی بیماریوں‘ دکھوں اور دردوں کا مجموعہ‘ کراہتے ہوئے میرے پاس آئے۔۔۔ نیچے نہیں بیٹھ سکتے تھے‘ کرسی پر بیٹھنے کو عرض کیا۔ آتے ہی کہنے لگے چھبیس سال سعودی عرب میں رہا ہوں۔ اب گردے فیل ہوگئے ہیں‘ دل کا مریض ہوں‘ چند قدم اٹھا نہیں سکتا‘ دماغ کام کرنا چھوڑ گیا ہے‘ طبیعت میں ہروقت توڑپھوڑ رہتی ہے‘ پورا جسم پانی سے بھرگیا ہے۔۔۔ زندگی سے لاچارہوں‘ چند لقمے نہیںکھا سکتا‘ ڈائیلائسز کرارہا ہوں‘ کیا آپ کے پاس میرا علاج ہے؟؟؟ میں پریشان ان کا منہ تک رہا تھا۔۔۔۔ اس طرح کی بے شماردیکھی گئیں درد بھری کہانیاں میرے سامنے اورمیرے دل و دماغ میں گردش کرنے لگیں۔۔۔ تیل والے ملک یعنی خلیج کے ممالک میں جتنے بھی لوگ۔۔۔ کوئی چار سال‘کوئی چوبیس سال‘ کوئی چونتیس سال۔۔۔ مجھے آج تک کوئی ایسا واپس آتا ہوا نہیں ملا جس کو یہ پانچ روگ نہ ہوں۔۔۔ پہلا :لاکھوں کمایا لیکن اسی کی زندگی میں ختم ہوگیا یا اس کے مرنے کے فوراً بعد۔۔۔ دوسرا: اولاد نافرمان‘ باغی اور تعلیمی اعتبار سے نامکمل رہ گئی۔۔۔...

DAUGHTERS ARE THE SOLUTION OF A PROBLEM

بیٹیاں ہر پریشانی ٹلوانےکا ذریعہ    حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے دو لڑکیوں کی پرورش اور دیکھ بھال کی وہ اور میں جنت میں اس طرح اکٹھے داخل ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں۔ یہ ارشاد فرما کر آپ ﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔ (ترمذی) ٭ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رسول کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ان بیٹیوں کے کسی معاملہ کی ذمہ داری لی اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا تو یہ بیٹیاں اس کیلئے دوزخ کی آگ سے بچاؤ کا سامان بن جائیں گی۔ (بخاری)٭ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا معاملہ رکھے اور ان کے حقوق کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے تو اس کیلئے جنت ہے۔ (ترمذی)٭ حضرت ایوب رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: کسی باپ نے اپنی اولاد کو اچھی تعلیم و تربیت سے بہتر کوئی تحفہ نہیں دیا۔ (ترمذی)٭ حضرت ابن عب...

soodi karobar aur bay sakoni

سودی کاروبار بھی سکون بھی؟    حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو ایک دفعہ ایک بزرگ کے صاحبزادے اور جانشین لاہور سے خوشاب تشریف لائے ہوئے تھے۔ شام کو حضرت جوہر آباد کی طرف آرہے تھے جو صاحب گاڑی چلا رہے تھے انہوں نے حضرت سے اپنے گھر کی بے سکونی‘ ٹینشن کا تذکرہ کیا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے میں نے بغور حضرت کا جواب سنا۔  حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو۔ پھر فرمایا کہ ہمارے والد نے زندگی کے آخری سالوں میں گھر سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔ ایک صاحب کی جان نہیں نکلتی تھی۔ کئی دن گزر گئے آخر وہ حاضر ہوئے بڑی منت سماجت کی کہ آپ تشریف لائیں۔ جان نہیں نکلتی آپ نے فرمایا کہ یہ شخص کیا کوئی سودی کاروبار تو نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ بالکل ایسا ہی ہے تو آپ نے اس کے گھر والوں کو کچھ پڑھنے کیلئے بتایا اس کے بعد اس کی جان نکل گئی۔ اس واقعہ کے بعد آپ نے فرمایا کہ جلد ازجلد کوئی دوسرا کام شروع کرو اور اس کو ترک کردو اس کے ساتھ روزانہ ...

مخدوم سلطان الحق اجمیریؒ کےروحانی وظائف

مخدوم سلطان الحق اجمیریؒ کےروحانی وظائف    اگر کوئی عورت بانجھ ہو اور اولاد سے محروم ہو تو اسے چاہیے کہ سات روزے مسلسل رکھے درمیان میں ناغہ نہ کرے اور روزانہ روزہ کھولنے سے قبل باوضو یَامُصَوِّرُ اکیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے رکھ لے اور اسی پانی سے روزہ افطار کرے۔ بچہ کا بار بار گھر سے باہر نکل جانا بعض بچے باہر گھومنے اور باہر جانے اور کھیلنے کے اس قدر عادی ہوجاتے ہیں کہ انہیں نہ بھوک پیاس کا احساس ہوتا ہے اور نہ ہی گھر جانے کا خیال آتا ہے۔ گھر والے اس کا انتظار کرکرکے پریشان ہوجاتے ہیں۔ ایسی صورت میں رات کو جب بچہ سوجائے تو  سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ  300 بار پڑھ کر اس بچے پر دم کردیا کریں۔ گیارہ دن لگاتار یہ عمل کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچہ گھر میں رہنے لگے گا۔ نوکری کی تلاش جو شخص روزگار کے سلسلے میں پریشان ہو اور چاہتا ہو کہ جلد نوکری لگ جائے یا نوکری سے برخاست کردیا گیا ہو اور چاہتا ہو کہ جلد ملازمت بحال ہوجائے تو اسے چاہیے کہ اول تین روزے رکھے اور روزے کی حالت میں سات بار یہ درود شریف پڑھے۔  اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّع...

NUSKHA FOR BALGAM RAESHA

نسخہ برائے بلغم و ریشہ    میرے چھوٹے بھائی کو عرصہ دراز سےبلغم و ریشہ کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے اسے بہت پریشانی اٹھانی پڑتی تھی‘ بہت ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کرایا لیکن افاقہ نہیں ہوا۔ پھر ہمیں کسی اللہ والے سے یہ نسخہ ملا ‘ اس نسخے کے استعمال سے اسے مکمل شفاء مل گئی‘ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: بکری یا بکرے کی پسلی کی ہڈی لیں اور اس کو کوئلے پر جلائیں اور خوب جلنے کے بعد اس کو پیس لیں اور اپنے پاس محفوظ کرلیں اب روزانہ رات کو سونے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ شہد لیں اور اس میں بکری کی پسلی والی دوائی ایک چٹکی اور تھوڑا کھانے والا نمک ملا کر کھائیں۔ چکنائی والی چیزوں مثلاً مکھن‘ گھی‘ دیسی گھی‘ ملائی وغیرہ سے پرہیز کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔(عبدالباسط‘ ڈیرہ اسماعیل خان)

MEHMAN AUR OSKA RIZQ

مہمان اور اس کا رزق    کہنے لگے کہ اس مہمان کے حصے کا آٹا پہلے ادھر ڈالا تھا اب تمہارے پڑوسی میں یہ حصہ جائے گا ایک مرتبہ ایک آدمی کے گھر مہمان آیا تو اس نے بیوی سے کہا کہ میرا مہمان آیا ہے کچھ کھانے کیلئے تیار کردو۔ بیوی ذرا نک چڑھی تھی کہنے لگی آئے روز تیرے مہمان آجاتے ہیں مجھ سے کچھ نہیں ہوتا۔ بندہ تقویٰ والا تھا۔ باہر گیا اور مہمان سے کہا کہ میری بیوی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے آو ادھر میرے پڑوسیوں کے گھر بیٹھتے ہیں وہ پڑوسی کے گھر گیا اور کہا کہ میری بیوی کی طبیعت ٹھیک نہیں اور میرا مہمان آیا ہوا ہے۔ پڑوسی نے کہا بسم اللہ اندر لے آئیں۔ اس نے کھانا وغیرہ تیار کروایا اور خوب پڑوسی کے مہمان کی خدمت مدارت کی۔جب مہمان واپسی چلا گیا اور وہ بندہ اپنے گھر واپس آیا تو اس کی بیوی رو رہی تھی اس آدمی نے بیوی سے پوچھا کیا بات ہے رو کیوں رہی ہو؟ کہنے لگی کہ جب تم مہمان کو لے کر پڑوسی کے گھر گئے تو میں باورچی خانہ گئی تو دیکھا کہ ایک سفید ڈاڑھی والے بزرگ ہمارے آٹےسے اپنی تھیلی میں آٹا ڈال رہے تھے میں نے پوچھا آپ کون ہیں؟ اور یہ کیا کررہے ہیں؟ کہنے لگے کہ اس مہمان کے حصے کا آٹا پہلے...

SYED ZADI KI QABAR AUR KAFAN CHOR KI TOBA

سید زادی کی قبر اور کفن چور کی توبہ    ان کے اترنے پر وہ زارہ بی بی اٹھ کر بیٹھ گئیں ان میں سے ایک کے پاس رجسٹر نما چیز تھی جو کہ انہوں نے زارہ بی بی کے ہاتھ میں دئیے۔ زارہ بی بی نے وہ رجسٹر پر کچھ لکھ کر ان کو واپس کیا اور خود پھر لیٹ گئیں۔ وہ مخلوق واپس آسمان کی طرف اڑ گئیں۔ کی ایک رات ہماری نانی امی کے محلے میں ایک سید زادی فوت ہوئی ان کا نام زارہ بی بی تھا۔ تب میرے دو ماموں جو کہ ان زارہ بی بی کے پاس قرآن شریف پڑھنے جاتے تھے۔ یہ سید زادی بالکل تنہا تھی اور شاید انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان اور پھر بنوں خیبرپختونخواہ میں آکر مقیم ہوگئیں۔ نہایت دین دار اور پاپردہ خاتون تھیں۔ بنوں میں انہوں نے ایک نابینا شخص سے شادی کرلی اور اس شخص کی خاطر تواضع میں کوئی کسر نہ رکھی‘ ان کا ذریعہ معاش لوگوں کے کپڑے سی کر گزر بسر کرنا تھا۔ اس کے علاوہ تمام محلے کے بچے قرآن پڑھنے آتے تو ان کے گھر والے جو کچھ خوشی سے بھیجتے یہ قبول کرلیتیں مگر منہ سے کبھی کسی سے کوئی چیز نہ مانگی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ان کے شوہر کی وفات ہوگئی اس کے بعد انہوں نے اپنی باقی زندگی بیوگی کی حالت میں گزاری...

LEARN FORM THE ACTIVITES OF A KID,WHAT HE/SHE WANT

وہ گھنٹوں اپنے ہاتھوں اور انگلیوں سے کھیلتا رہتا ہے۔ کبھی اپنے پاؤں اٹھا کر پکڑے گا۔ کبھی آنکھیں‘ کبھی منہ کھولے گا اور بند کرے گا۔ کبھی پاؤں کا انگوٹھا چوسنے لگے گا۔ آپ سمجھیں گی کہ وہ بھوکا ہے۔ نہیں وہ بھوکا نہیں ہے وہ تو جستجو کررہا ہے کہ جسم کا یہ حصہ کیا محسوس کررہا ہے۔ ہوشیار! خبردار‘ ہمارے پیارے منے تشریف لاتے ہیں۔ محدود دنیا سے نکل کر وہ لامحدود دنیا میں آگئے ہیں۔ اب انہیں جن نئے نئے مسائل سے واسطہ پڑے گا ان میں سے دو مسائل زیادہ اہمیت رکھتے ہیں: اول یہ کہ اسے یہ کیونکر معلوم ہوگا کہ وہ بھی ایک فرد ہے‘ جسم رکھتا ہے‘ ذہن رکھتا ہے‘ اس کے بھی جذبات ہیں‘محسوسات ہیں؟دوم یہ کہ اسے کیونکر معلوم ہوگا کہ وہ ایک خاندان‘ ایک معاشرے کا فرد ہے‘ یعنی وہ اپنے والدین‘ بہن بھائیوں اور خاندان سے باہر دوسرے بچوں سے تعلقات کیونکر استوار کرے گا؟ بات یہ ہے کہ خودآگہی اور معاشرتی تعلق۔۔۔ یہ دو عمل ایسے ہیں جو کہ متوازی طور پر زندگی بھر اس کے ساتھ ساتھ رہیںگے۔ خودآگہی کا عمل ایک طویل عمل ہے جس کا آغاز بچے کی اس ’’دریافت‘‘ سے ہوتا ہے کہ وہ اپنے اعضائے جسم کو کس طرح کنٹرول کرے۔ وہ جب دو مہینے کا ہوج...

GAIB SAY RIZQ MILA

خزانہ غیب سے دعا پر روزی کا ملنا    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں اللہ کا ایک بندہ اپنے اہل و عیال کے پاس پہنچا جب اس نے ان کو فقروفاقہ کی حالت میں دیکھا تو (الحاح کے ساتھ اللہ سے دعا کرنے کیلئے) جنگل کی طرف چل دیا جب اس کی نیک بیوی نے دیکھا (کہ شوہر اللہ تعالیٰ سے مانگنے کیلئے گئے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم پر بھروسہ کرکے اس نے تیاری شروع کردی) وہ اٹھ کر چکی کے پاس آئی اور اس کو تیار کیا (تاکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے کچھ غلہ آئے تو جلدی سے اس کو پسا جائے) پھر وہ تنور کے پاس گئی اور اس کو گرم کیا۔ پھر اس نے خود بھی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ اے مالک! ہمیں رزق دے اب اس کے بعد اس نے دیکھا کہ چکی کے گردا گرد آٹے کیلئے جو جگہ بنی ہوئی ہے وہ آٹے سے بھری ہوئی ہے۔ پھر تنور کے پاس گئی تو دیکھا کہ تور بھی روٹیوں سے بھرا ہوا ہے۔ (جتنی روٹیاں اس میں لگ سکتی ہیں لگی ہوئی ہیں) اس کے بعد اس بیوی کے شوہر واپس آئے اور یوی سے پوچھا کہ میرے جانے کے بعد تم نے کچھ پایا؟ بیوی نے بتایا کہ ہاں ہمیں اپنے پروردگار کی طرف سے کچھ م...

شرعی پردہ نہ کرنے کا نقصان

شرعی پردہ نہ کرنے کا نقصان جو میں نے دیکھا‘ سنا اور سوچا قارئین! روز کی ملاقاتیں‘ خطوط اور پریشان کن انوکھے قصے مجھے زندگی کے بہت سےسبق بھی دیتے ہیں اور احتیاطیں بھی سکھاتے ہیں۔ وہ سبق اور احتیاطیں آپ تک امانت سمجھ کر اس لیے پہنچاتا ہوں کہ آپ یقیناً میری بات مانتے بھی ہیں اور میرا درد سمجھتے بھی ہیں۔میرے پاس گھر کے اندرونی معاملات ایسے انداز سے پہنچتے ہیں کہ لوگ قبروں میں چلے جاتے ہیں اوروہ راز صرف دلوں میں چھپے رہتے ہیں کیونکہ وہ خاندانی اور خانگی زندگی کے راز ہوتے ہیں ہر شخص تک وہ راز پہنچ نہیں پاتے۔ اس لیے معاشرے کو ان چیزوں کی خبر ہوتی تو ہے لیکن زیادہ نہیں۔۔۔شرعی پردہ یعنی کن رشتہ داروں سے یا غیروں سے پردہ کرنا ضروری ہے۔۔۔ یہ شریعت کی قید نہیں حفاظت ہے۔ جب سے وقت اس کو قید سمجھا اور سب سے گھل مل گئے اور بناوٹی بہن اور بھائی بنالیے۔ ان الفاظ نے معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا۔ ایک خط کے مختصر الفاظ بیان کرکے میں آپ سے عرض کروں گا کہ خدارا! شرعی پردے کا اپنے آپ کو مستحق اور پابندبنائیں … یہ معاشرے کے بہت بڑے فسادات اور روگوںکیلئے ایک نہایت ضروری روک تھام کا اہم حصہ ہے۔ میں نے ...

A CRICKET MATCH WITH DEVIL( SHAITAN)

  شیطان کیساتھ کرکٹ میچ    ایمان، کلمہ،اسلام، یہ تین وکٹیں ہیں اور شیطان باؤلنگ کرارہا ہے شیطان اور باباجی: شیطان کی اور انسان کی کشمکش لگی رہے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ کون کامیاب ہوتا ہے؟ ایک بابا جی تھے وہ عجیب مثالیں دیتے تھے اور بڑی عجیب و غریب حرکتیں کرتے تھے۔ میں ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ وہ باباجی ایک شخص کوسمجھانے لگے کہنے لگے :دیکھ! یوں کر، مٹھی بند کی اور مٹھی میں پھونک ماری۔  کہنے لگے: دیکھ شیطان تجھے زور سے ایک مکا مارے گا پھر دوسری مٹھی بند کی اور پھونک ماری اور کہنے لگے: دوسری طرف سے بھی شیطان زور سے مکا مارے گااور تجھے دھکادے گا اور کہے گا: یہ گناہ کرلے، یہ غلطی کرلے… اب بتا!تو شیطان کی مانے گا یا اﷲ کی مانے گا؟۔ اس نے کہا: میں اﷲ کی مانوں گا ۔ کہنے لگے :شیطان تجھے گرادے گا۔ اب وہ بندہ بھی عجیب وغریب تھا اس نے بھی مٹھیاں بھینچیں اور گندی گالیاں دیں کہنے لگا :میں شیطان کو گرادوں گا۔ باباجی نے کہا: ابھی تو تجھے شیطان نے گرادیا… اس نے پوچھا وہ کیسے؟ کہنے لگے: یہ گالیاں دینا ہی تو شیطانی ہے۔ تو یہ کہتا کہ میں اعمال اختیار کروں گااور اﷲ کی ذاتِ عالی کی طرف رجوع...

ISLAMIC WAZAIF

Image

ISLAMIC WAZAIF

Image

ISLAMIC WAZAIF

Image

ISLAMIC WAZAIF

Image

ISLAMIC WAZAIF

Image