ELIMINATE THE POVERTY BY RECITING GIVEN WAZIFAZ
مفلسی اور تنگ دستی سے نجات کا مہینہ | |
جمادی الثانی کی پہلی شب کو عبادت کے ضمن میں بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا
اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے ۔جمادی الثانی کی 22 تاریخ 13ھ کو سہ شنبہ کے دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ خلیفہ منتخب ہوئے۔ اس ماہ کی بائیس تاریخ 13ہجری کو حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہٗ کا وصال ہوا۔ یہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔
جائز حاجات پوری ہونگی پہلی شب:اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُoکہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔ ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے کسی قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے۔ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُo یَااَللّٰہُ یَارَحِیْمُ مصیبت کو ٹالنے کیلئے درج ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مصیبتوں کو ٹال دیں گے۔ فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاo اِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًاطo (پارہ 30 سورۂ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5) گھر کاروبار کی خیروبرکت کیلئے بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم786 بارپڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں‘ پانی پر بھی تین بار پھونک ماریں جس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین پھونکیں ماریں اور کاروبار کیلئے دکان یا کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھونکیں ماریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھڑکیں گھر کے اندر موجود تعویذ دھاگہ نحوست کالاجادو ختم ہوجائے گا انشاء اللہ۔ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں ‘ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ تقرب الٰہی کیلئے نوافل:جمادی الثانی کی پہلی شب کو عبادت کے ضمن میں بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا۔ مفلسی اور تنگدستی سے نجات کیلئے دسویں شب:اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قریش پڑھیں اور نماز سے فراغت کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یوسف تلاوت کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو جائے گی۔ سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا تنگی وعسرت نہ آئے گی۔ ثواب عظیم کیلئے اکیسویں شب:جمادی الثانی کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ ٔفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ ٔاخلاص پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت ثواب حاصل ہو گا۔ معززو محترم ہونے کیلئے انتیسویں شب: اس ماہ کی انتیسویں شب کو نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھے اور سلام کے بعد بکثرت یَاشَمْعَلُوْنِیْ پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ چشم خلائق میں معززو محترم ہوجائے گا۔ |
Comments