soodi karobar aur bay sakoni
سودی کاروبار بھی سکون بھی؟ | |
حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو
ایک دفعہ ایک بزرگ کے صاحبزادے اور جانشین لاہور سے خوشاب تشریف لائے ہوئے تھے۔ شام کو حضرت جوہر آباد کی طرف آرہے تھے جو صاحب گاڑی چلا رہے تھے انہوں نے حضرت سے اپنے گھر کی بے سکونی‘ ٹینشن کا تذکرہ کیا۔ پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے میں نے بغور حضرت کا جواب سنا۔
حضرت نے فرمایا کہ کیا کاروبار کرتے ہو اس نے کہا کہ بینک میں ملازمت کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا پھر سکون کیسے حاصل ہو۔ پھر فرمایا کہ ہمارے والد نے زندگی کے آخری سالوں میں گھر سے نکلنا چھوڑ دیا تھا۔ ایک صاحب کی جان نہیں نکلتی تھی۔ کئی دن گزر گئے آخر وہ حاضر ہوئے بڑی منت سماجت کی کہ آپ تشریف لائیں۔ جان نہیں نکلتی آپ نے فرمایا کہ یہ شخص کیا کوئی سودی کاروبار تو نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ بالکل ایسا ہی ہے تو آپ نے اس کے گھر والوں کو کچھ پڑھنے کیلئے بتایا اس کے بعد اس کی جان نکل گئی۔ اس واقعہ کے بعد آپ نے فرمایا کہ جلد ازجلد کوئی دوسرا کام شروع کرو اور اس کو ترک کردو اس کے ساتھ روزانہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ایک ہزار مرتبہ روزانہ پڑھو۔ اس سے گھر میں سکون آئے گا۔ بروز جمعہ عصر تا مغرب ایک ہی جگہ پر یکسوئی سے لاتعداد مرتبہ پڑھیں یہی وظیفہ آپ ہر پریشان‘ آسودہ حال کو عطا فرماتے تھے۔ صرف ایک بار بسم اللہ پڑھی اور سکون ہوگیا:ہمارے محلہ کا ایک نوجوان عرصہ سے دماغی امراض کا شکار چلا آرہا تھا۔ حضرت کی خدمت میں لے آئے۔ حضرت مدظلہ العالی نے فرمایا کہ ہر نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ نے اسے حیرت انگیز طریقہ سے سکون عطا فرمادیا۔ حضرت نے فرمایا کہ ہر کام اور جائز مقصدکیلئے اَللہُ الصَّمَدْ کا ایک لاکھ دفعہ تمام گھر کے افراد کا ایک جگہ مجتمع ہوکر پڑھنا اکسیر ہے اور حاجت کو پورا کرتا ہے۔ مجھے ایک جاننے والے نے بتایا کہ ہمارا ایک ضروری کام کسی طرح سے حل نہیں ہورہا تھا۔ حضرت مدظلہ نے فرمایا کہ ایک لاکھ دفعہ اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں ابھی تین حصے پڑھاتھا کہ اللہ نے کام حل فرمادیا۔ |
Comments